- :
نو مئی کے مظاہرے: فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید کی سزائیں سنا دیں
- BBC News اردو
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں نے پہلے مرحلے میں نو مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 25 ملزمان کا کورٹ مارشل مکمل کر کے انھیں دو سے 10 سال تک قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔ ایک بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’مکمل انصاف ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملنے پر ہوگا۔‘ - Sat, 21 Dec 2024 06:32:02 +0000:
کرن اوجلا: دلجیت کے لیے سپر ہٹ گانے لکھنے والا نوجوان خود سپر سٹار کیسے بنا
- BBC News اردو
پنجابی گلوکار کرن اوجلا محض نو سال کے تھے جب ان کے سر سے والد کا سایہ اُٹھ گیا اور وہ 14 سال کے تھے جب ان کی والدہ کی وفات ہوئی۔ تنہائی کا مقابلہ کرنے کے لیے انھوں نے لکھنا شروع کیا۔ - Sat, 21 Dec 2024 05:14:52 +0000:
ایران کی بدنامِ زمانہ ’ایون‘ جیل میں قید خواتین کی زندگی: پھانسی کی دھمکیوں سے لے کر شوہر کے ساتھ رات گزارنے کی اجازت تک
- BBC News اردو
ایران میں زن، زندگی، آزادی کی تحریک کے آغاز سے اب تک ہزاروں خواتین کو حقوق نسواں کے لیے احتجاج کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تہران کی ایون جیل ان جیلوں میں سے ایک ہے جہاں خواتین قیدیوں کو بھیجا جاتا ہے۔ تشدد اور پھانسی کی دھمکیوں کے باوجود، وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بی بی سی 100 ویمن نے جیل کے اندر موجود معتبر ذرائع سے ان خواتین کی کہانیاں مرتب کی ہیں۔ - Sat, 21 Dec 2024 03:07:10 +0000:
جائیداد، گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز: ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے سے کون سا طبقہ متاثر ہو گا؟
- BBC News اردو
حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں فائلرز اور نان فائلرز کی بجائے اہل اور نا اہل افراد کی کیٹیگری متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ - Fri, 20 Dec 2024 15:22:07 +0000:
ایشون کے والد کا وہ بیان جس نے ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو متنازع بنا دیا
- BBC News اردو
برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انڈین بولر روی چندرن ایشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔